
بدھ کو ہونے والے بم دھماکے میں مرنےوالوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔متعدد زخمی شہر کےمختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
کراچی میں گلشن اقبال بلاک 7 میں مسکن چورنگی پر النوراپارٹمنٹ میں ہونے والے دھماکے میں 5 افراد جان سے گئے تھے۔ مقامی اسپتال میں زیرعلاج دھماکے کا ایک اور زخمی جمعہ کو دوران علاج انتقال کردیا۔ اب بھی دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
اپارٹمنٹ کی عمارت کے نیچے بینک سمیت کئی دکانیں موجود ہیں۔دھماکے سے 2 منزلہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔عمارت میں کئی افراد رہائشی تھےجبکہ دھماکے کے وقت بینک میں 18 رکنی عملہ اور دیگر افراد موجود تھے۔
مسکن چورنگی دھماکے پر بم ڈسپوزل یونٹ نے رپورٹ جاری کردی اور بتایا کہ دھماکہ قدرتی گیس کا تھا اورجائے دھماکا سے کسی قسم کے بارودی مواد کے شواہد نہیں ملے۔بم ڈسپوزل یونٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زخمیوں یا لاشوں میں سے بھی بم دھماکے کے شواہد نہیں ملے اور اس واقعے میں تخریب کاری نہیں ہوئی۔
مسکن چورنگی پر ہونے والے گیس لیکیج دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ ( بی ڈی ایس ) کی رپورٹ کے مطابق دھماکا گیس لیکج سے ہوا۔ مقدمے میں قتل باالسبب اور نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
دھماکے کا مقدمہ نجی بینک کے آپریشن منیجر محمد عارف کی مدعیت میں گلشن اقبال تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے مدعی کا کہنا تھا کہ میں اور بینک کا عملہ عمارت میں موجود تھے کہ دھماکا ہوا۔
ایف آئی آر کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں بینک کی چھت گر گئی۔ بینک مینجر کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد میں گرتا پڑتا بینک سے باہر نکلا تو دیکھا کہ زخمی لوگوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، دھماکے کے بعد 3 عدد کیش سیف اور تمام لاکر موجود تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں بینک کی میزا نائن فلور کی چھت گرگئی۔
More Stories
فرح گوگی نے عمران خان کی ایما پر لوٹ مارکا بازار گرم کیا،عطا تارڑکا الزام
وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول لاہورکا دورہ، امن و امان اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا
IMRAN KHAN said, I KNOW EVERYONE BEHIND THE CONSPIRACY TO OUST MY GOVT