Khabren News.com

Be Updated

بھارت سے ادویات برآمدات کرنے کا معاملہ میں ڈاکٹر ظفر مرزا کے اختیارات میں کمی کردی گئی

وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے ادویات برآمدات کرنے کے معاملے پر ڈاکٹر ظفر مرزا کے اختیارات میں کمی کر دی گئی ، ڈاکٹرظفر مرزا مالی اور انتظامی سمریوں کی منظوری کے بغیراحکامات جاری کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے اختیارات میں کمی کر دی گئی، وزارت کےمالی معاملات پر سمریز براہ راست وزیراعظم کو بھجوانےکی ہدایت کردی ہے، اس حوالے سے وزارت قومی صحت کو ہدايات جاری کردی گئیں۔

وزیراعظم نے بھارت سے ادویات برآمدات کرنے کے معاملےکا نوٹس لياتھا، نوٹس کے بعد ڈاکٹرظفر مرزاکےمالی معاملات کےاختیارات ختم کرنےکی ہدایت کی ، ڈاکٹرظفر مرزا مالی اور انتظامی سمریوں کی منظوری کےبغیراحکامات جاری کرتے رہے۔

Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask