
وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے ایکسپو سینٹر میں کورونا کے مریضوں کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی اور مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
خیال رہے کہ لاہور ایکسپو سینٹر میں موجود کورونا کے مریضوں نے ناقص انتظامات کیخلاف احتجاج کیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں پنجاب کی آل پارٹیز پارلیمانی کمیٹی نے محکمہ صحت کی کارکردگی پر تشویش کااظہار کیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کے آج تک مریضوں نے کبھی جلوس نہيں نکالا، لیکن ایکسپو سینٹر قرنطینہ میں بیٹھے ہوئے مریض بطور احتجاج سینٹر سے باہر آ گئے۔
انہوں نے کہا کہ مریضوں کا احتجاج ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس 8 مئی 2020 کو بُلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
More Stories
فرح گوگی نے عمران خان کی ایما پر لوٹ مارکا بازار گرم کیا،عطا تارڑکا الزام
وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول لاہورکا دورہ، امن و امان اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا
IMRAN KHAN said, I KNOW EVERYONE BEHIND THE CONSPIRACY TO OUST MY GOVT