
پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن کرینگے۔
وفاقی حکومت نے ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں 9 مئی سے مرحلہ وار نرمی کا اعلان کرا ہے جبکہ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے وفاق سے صوبے کے بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کی سفارش کی
تاہم اب صوبائی حکومت نے ہفتے میں 4 دن کاروبار کھولنے اور 3 دن مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا دیا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ ہفتے میں چار دن پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو لاک ڈاؤن میں نرمی ہوگی۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نرمی کے دنوں میں ساری دکانیں اور بازار کھلے رہیں گے تاہم بڑے پلازہ اور شاپنگ سینٹر مکمل بند رہیں گے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کیا جا ئے گا۔
More Stories
فرح گوگی نے عمران خان کی ایما پر لوٹ مارکا بازار گرم کیا،عطا تارڑکا الزام
وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول لاہورکا دورہ، امن و امان اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا
IMRAN KHAN said, I KNOW EVERYONE BEHIND THE CONSPIRACY TO OUST MY GOVT