Khabren News.com

Be Updated

ڈاکٹر فرقان کی موت کا ذمہ دار کون ؟؟؟ انکوائری رپورٹ سامنے آگئی

محکمہ صحت سندھ نے ڈاکٹرفرقان کی کورونا سے موت کے معاملے پر سول اسپتال کراچی کےڈاکٹرجگدیش کو غیرذمہ داری کا مرتکب قرار دے دیا اور کہا ڈاکٹر فرقان کی موت بروقت درست فیصلہ اور اقدام نہ لینے سے ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے وینٹی لیٹر نہ ملنےپر ڈاکٹرفرقان کی کورونا سے موت کے معاملے پر انکوائری رپورٹ مرتب کرلی، جس میں سول اسپتال کراچی کے ڈاکٹر جگدیش غیرذمہ داری کے مرتکب قرار دیئے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ محکمہ صحت انکوائری کمیٹی نے14افراد کےبیانات ریکارڈ کئے ڈاکٹر فرقان کی موت وینٹی لیٹرنہ ملنے سےنہیں ہوئی بلکہ انھیں ڈاکٹر ایمبولینس اسٹاف اور ڈاکٹرنے بروقت امداد نہیں دی

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی غفلت پر ڈاکٹر جگدیش کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی کی سفارش کردی ڈاکٹر فرقان کو سول اسپتال عملے نے ایڈمٹ کے بجائے دوسرے اسپتال ریفر کیا سول اسپتال میں اس وقت بھی 9آئی سی یو بیڈز خالی تھے

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فرقان اسپتال شفٹ ہونے سےانکار کررہےتھے جبکہ انھوں نے اہلخانہ کےاصرار پر اسپتال جانے کیلئے امن ایمبولینس کال کی سول اسپتال پہنچنے پر ان کو ایمرجنسی وارڈ اسٹاف نے کورونا وارڈ منتقل کیا سول اسپتال کورونا وارڈ میں ڈاکٹر فرقان کو ڈاکٹرجگدیش نے چیک اپ کیا اور مریض کی حالت خراب ہونے کے باوجود ڈاکٹر جگدیش نے دوسرے اسپتال ریفر کیا

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹرفرقان کو دوبارہ گھر لے جایا گیا جہاں طبیعت مزید خراب ہوئی ان کو دوبارہ ٹرائمکس اسپتال لے جایا گیا جہاں نجی اسپتال نے ان کو فوری وینٹی لیٹر پر منتقل کرنےکا کہا جس کے بعد ڈاکٹرفرقان کو نجی اسپتال سے اوجھا کیمپس لایا گیا ڈاو اوجھا کیمپس پہنچنے سے پہلے ڈاکٹر فرقان کی موت واقع ہوچکی تھی

رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈاکٹر فرقان کی موت بروقت درست اقدام نہ لینےسےہوئی، محکمہ صحت سندھ نے انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی

یاد رہے کرونا سے متاثرہ ڈاکٹر کو وینٹی لیٹر نہ مل سکا تھا جس کی وجہ سے بے بسی کی حالت میں انھوں نے جان دے دی تھی ڈاکٹر کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ طبیعت بگڑنے پر انھیں پہلے ایس آئی یو ٹی اور پھر انڈس اسپتال لے جایا گیا مگر کہیں آئی سی یو اور وینٹی لیٹر خالی نہیں تھا سرکاری اسپتال کے کئی وینٹی لیٹرز خراب پڑے ہیں کوئی ایک ٹھیک ہوتا تو ڈاکٹر فرقان کی جان بچائی جا سکتی تھی

Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask