
شہر قائد میں سورج کاپارہ 40 ڈگری کو چھوگیا محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو مزید2 روز تک رہے گی اس دوران پارہ41 ڈگری تک جا سکتا ہے
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کا دوسرا روز ہے محکمہ موسمیات نے اس ہیٹ ویو کو درمیانے درجہ کا قرار دیا ہے صبح دس بجے پارہ 32 ڈگری تک جا پہنچا تھا اور دوپہربارہ بجے 36 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایک بجے کے بعد گرمی میں مزید اضافہ ہوا پارہ 40 ڈگری کو چھوگیا
سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر بند ہے اور شمال مشرق کی سمت سے ہوا10 کلومیٹر کی رفتار سے چل رہی ہیں
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ ہیٹ ویو مزید2 روز تک رہے گی اور اس دوران درجہ حرارت 41 ڈگری تک جاسکتا ہے محکمہ موسمیات نے 15 مئی کو ایک اور ہیٹ ویو کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارہ سے چودہ مئی کے دوران مٖغربی ہوائوں کا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش متوقع ہے
دوسری جانب آج ملک کےبیشترحصوں میں موسم خشک رہےگا محکمہ موسمیات کےمطابق پشاورمیں موسم ابر آلود جبکہ سوات مالاکنڈ اور دیگر علاقوں سمیت اسلام آباد، گوجر خان، کھاریاں میں بارش کا امکان جبکہ گلگت بلتستان میں آندھی او گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے
رات گئے ضلع اوکاڑہ،حافظ آباد،دیامرمیں بارش ہوئی جبکہ بونیر میں بجلی گرنے سے تین خواتین زخمی ہو گئیں۔
More Stories
کراچی میں آندھی کی وجہ سے4 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے
کراچی میں 18مئی سے درمیانی درجے کی ہیٹ ویو کا امکان