
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا اور ٹڈیوں کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو کورونا کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور فوکل پرسن برائے کورونا ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے اثرات اور بڑھتے ہوئے کیسز پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو درپیش مشکلات کا ادراک ہے، عوام کی مشکلات کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں نرمی کی، احتیاطی تدابیر کو اپنانا بہت ضروری ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم کو ٹڈیوں کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔
More Stories
فرح گوگی نے عمران خان کی ایما پر لوٹ مارکا بازار گرم کیا،عطا تارڑکا الزام
وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول لاہورکا دورہ، امن و امان اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا
IMRAN KHAN said, I KNOW EVERYONE BEHIND THE CONSPIRACY TO OUST MY GOVT