
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سفارشات کی روشنی میں بنانے کا فیصلہ کرا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ میں ٹیکس آمدن بڑھانے کی آئی ایم ایف کی شرائط کو شامل کیا جائے گا جب کہ ٹیکس اہداف سے متعلق آئی ایم ایف سے مذاکرات بھی جاری ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ بجٹ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے اہداف آئی ایم ایف کی سفارشات کے مطابق مقرر کیے جائیں گے، اِس وقت عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط نہ ماننے سے قرض پروگرام متاثر ہوسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ اہداف کا دوسری سہ ماہی میں جائزہ لے کر دوبارہ عالمی مالیاتی فنڈ سے رجوع کیا جائے گا تاہم بجٹ اہداف کا انحصار کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال پر ہوگا۔
دوسری جانب مالی سال 21-2020 کا بجٹ 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے جبکہ وفاقی بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں اور وزیراعظم معاشی ٹیم کے ساتھ کئی اجلاس کرچکے ہیں۔
More Stories
فرح گوگی نے عمران خان کی ایما پر لوٹ مارکا بازار گرم کیا،عطا تارڑکا الزام
وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول لاہورکا دورہ، امن و امان اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا
IMRAN KHAN said, I KNOW EVERYONE BEHIND THE CONSPIRACY TO OUST MY GOVT