
کراچی کو شدید آندھی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پورا شہر کافی دیر تک گرد آلود ہواؤں کی لپیٹ میں رہا جبکہ کچھ علاقوں میں آندھی کے بعد کافی بارش بھی ہوئی۔

آندھی کے باعث دیوار گرنے اور مختلف حادثات میں خاتون سمیت 3 سے زائد افراد جاں بحق اور 18 کے قریب افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گلشن معمار فقیراگوٹھ کےقریب دیوارگرنےسےایک شخص جاں بحق اور 2زخمی ہوئے ہیں۔ سعدی ٹاؤن میں مکان کی دیوار گرنے سے 1 خاتون جاں بحق ہوگئی۔
تیسر ٹاؤن میں چھت گرنےسےایک شخص جاں بحق ہوا، گلشن معمارمیں گھرکی چھت گرنے سے 1شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک سے گزررہا ہے، گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے، شہر کے شمالی حصے میں تھنڈر اسٹارم سیلز بن گئے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آندھی 54سے 74کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلی تھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آندھی کے باعث حدنگاہ 1کلومیٹر ہوگئی تھی، عام دنوں میں حد نگاہ پانچ سے چھ کلو میٹر ہوتی ہے، مغربی سسٹم اور دن میں پڑنے والی گرمی اور نمی کا تناسب ملنے سے آندھی چلی۔
More Stories
فرح گوگی نے عمران خان کی ایما پر لوٹ مارکا بازار گرم کیا،عطا تارڑکا الزام
وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول لاہورکا دورہ، امن و امان اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا
IMRAN KHAN said, I KNOW EVERYONE BEHIND THE CONSPIRACY TO OUST MY GOVT