Khabren News.com

Be Updated

سندھ میں لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع، کاروبار شام 7 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی گئے

محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں لاک ڈاؤن 30 جون تک بڑھادیا اور اس حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن میں محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کو متاثر کیا ہے اور وبا کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ خصوصی اقدامات کیے جائیں

محکمہ داخلہ کے مطابق حکومت سندھ وبا کی روک تھام کے لیے وقتاً فوقتاً ہدایات جاری کرتی رہتی ہے

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں حکومت سندھ نے فیصلہ کیاہے کہ تمام تعلیمی و تربیتی ادارے، شادی ہالز ،بزنس سینٹر اور ایکسپو ہالز بدستور بند رہیں گے

 نوٹیفکیشن کے مطابق کھیلوں کی تمام سرگرمیاں  ان ڈور اور آؤٹ ڈور اسپورٹس سمیت جِم اور کلبس بھی بند رہیں گے

اس کے علاوہ ہر قسم کے ریسٹورنٹ اور کیفے بند رہیں گے تاہم خرید کر گھر لے جانے اور ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی جب کہ سیاحوں کے لیے ہوٹلز بھی بند رہیں گے

Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask