
ایک طرف کورونا سے اموات میں اضافہ ہورہا ہے تو دوسری طرف غربت ،بےروزگاری اورکمزور معیشت۔
ایسے میں حکومت کا لاک ڈاؤن میں مزید نرمی سے متعلق فیصلہ کیا ہو اس پر غور کیلئے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں کیا گیا۔
اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ صوبائی حکام ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں لاک ڈاؤن برقرار رکھنے یا نہ رکھنے سمیت تمام آپشنز کا جائزہ لیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے لاک ڈاؤن کی موجودہ صورتحال برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہی رہےگا، کاروبار اور ٹرانسپورٹ پہلے سے طے شدہ اصولوں کے مطابق ہی چلے گی، ٹرینوں کی تعداد 30 سے بڑھا کر 40 کر دی گئی۔
More Stories
فرح گوگی نے عمران خان کی ایما پر لوٹ مارکا بازار گرم کیا،عطا تارڑکا الزام
وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول لاہورکا دورہ، امن و امان اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا
IMRAN KHAN said, I KNOW EVERYONE BEHIND THE CONSPIRACY TO OUST MY GOVT