Khabren News.com

Be Updated

کراچی میں ساحل پر دفعہ 144 کے تحت نہانے اور تفریح پر پابندی عائدکردی گئی

کمشنر کراچی  افتخار شالوانی نے ساحل پر تفریح اور نہانے پر پابندی عائد کردی۔

کمشنر آفس کراچی سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  یہ پابندی دفعہ 144 کے تحت 2 ماہ کیلئے عائد کی گئی ہے

کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا کہنا ہے کہ  پابندی کا نفاذ 22 جولائی تک رہے گااس دوران  شہری ساحل پر جانے سے گریز کریں

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث محکمہ داخلہ سندھ نے پہلے ہی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کررکھی ہے تاہم  ایک ہی خاندان کےخواتین بچے اور بزرگوں کو  ڈبل سواری پر پابندی سے استثنٰی قرار دیا گیا ہے

قانون نافذ کرنے والے اداروں،صحافیوں اور سرکاری ادارے کے ملازمین کو  اس ضمن میں استثنیٰ نہیں دیا گیا۔

Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask