Khabren News.com

Be Updated

ڈاکٹرڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی بے بنیاد الزامات کی تردید

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے میڈیا پر چلنے والی خبروں اور الزامات کی تردید کردی. سابق معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا ہے کہ میرا نصب العین ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح ہے وزیراعظم کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں

وزیراعظم عمران خان نے (پیر 27 اپریل کو) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو ہٹا کر عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے پر تعینات کردیا

فردوس عاشق اعوان نے کچھ ٹی وی چینلز پر عہدے سے ہٹائے جانے کی وجوہات سے متعلق چلنے دوالی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو من گھڑت قرار دیا

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےاپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ خود پر لگائے گئے الزامات کی ترديد کرتی ہوں اپنی بھرپور صلاحیتوں سے فرائض سر انجام دینے کی کوشش کی ميرا نصب العين ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح ہے

اعتماد کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزيراعظم کی قيادت ميں کام جاری رکھوں گی کس کھلاڑی کو کس پوزیشن پر کھلانا ہے یہ وزیراعظم کا استحقاق ہے

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں۔ سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات نے لیفٹیننٹ (ر) عاصم سلیم باجوہ اور شبلی فراز کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا

Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask