
کراچی : ٹینکروں کے ذریعے مضر صحت پانی فراہم کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کیلئے ایم ڈی واٹر بورڈ نے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا
خط میں انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں مافیا موجودہ حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پانی کی قلت کے شکار علاقوں میں غیر محفوظ پانی فروخت کررہا ہے
ایم ڈی کا کہنا ہے کہ زہریلا اور مضر صحت پانی حب کے علاقے ساکران اور ٹھٹھہ کے علاقے گھارو میں جوہڑوں، زیر زمین پانی کے غیر قانونی ہائیڈرنٹس سے بھر کر کراچی لاکر فروخت کیا جارہا ہے
خط میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زہریلے کیمیکل ملے پانی سے بھرے ٹنیکر منگھو پیر، موچکو، گلشن معمار اور گھارو تھانے کی حدود سے شہر میں داخل ہوتے ہیں. انتہائی مضر صحت پانی کے ٹینکر شہر کی سڑکوں پر باآسانی فروخت ہورہے ہیں
More Stories
فرح گوگی نے عمران خان کی ایما پر لوٹ مارکا بازار گرم کیا،عطا تارڑکا الزام
وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول لاہورکا دورہ، امن و امان اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا
IMRAN KHAN said, I KNOW EVERYONE BEHIND THE CONSPIRACY TO OUST MY GOVT