Khabren News.com

Be Updated

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کورونا سے صحتیاب، اسپتال سے واپس گھر منتقل

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئےہیں اور ان کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ میری کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے جس کے بعد اسپتال سے گھر منتقل ہو چکا ہوں اور پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے بچوں کی رپورٹ کل تک آجائے گی، سب لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری صحتیابی کیلئے دعا کی تھیں۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسپیکر اسد قیصر کو اسپتال سے اسپیکر ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے اور وہ طبیعت میں بہتری آنے کے بعد جلد ہی اپنے فرائض کی انجام دینےشروع کرینگے۔

خیال رہے کہ 30 اپریل کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ گھر میں ہی قرنطینہ میں تھے جبکہ ان کے خاندان کے افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ 

بعدازاں اسپیکر اسد قیصر کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ 

واضح رہے کہ اسپیکر اسد قیصر کے بغیر گزشتہ روز قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا تھا جس میں مہلک وائرس کی صورتحال پر بحث کی گئی اور اِس اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کی تھی۔

Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask