Khabren News.com

Be Updated

یوسف رضا گیلانی کو میں نے کہا تھا کہ میں پیٹرولیم کی وزارت نہیں لوں گا،

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وہ  ماضی کی سنی سنائی باتیں کر رہے ہیں وہ تو اُس وقت اس کھیل میں تھے ہی نہیں۔

 شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بلاول کوبچپن سے جانتا ہوں ان کوبہت سی چیزوں کا علم نہیں، ابھی ان کا بچپنا ہے،ان کوکیا جواب دینا ،درگزرکروں گا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکی قونصل خانے کا اہلکار ریمنڈ ڈیوس کیوں اورکیسے گیا وہ تاریخ کا حصہ ہے، ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر کہا گیا تھا کہ اسے سفارتی استثنٰی دیا جائے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  یوسف رضا گیلانی کوکہا تھا کہ میں دوسری وزارت نہیں لوں گا، مجھے پیٹرولیم کی وزارت دی جارہی تھی، مگر نہ لینے کا فیصلہ کیا، جس پر آصف زرداری نے ایوان صدر میں بلالیا اور  دوسری وزارت کا حلف لینے کوکہا لیکن ان سے بھی کہا تھا کہ وزارت نہیں لوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب مجھ پرذاتی حملے کیے گئے توپیپلزپارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا، پیپلزپارٹی کی ٹکٹ تھی توجس نشست پرمنتخب ہوا اس سے مستعفیٰ ہوگیا، استعفیٰ دینے کے بعد ملتان گیا جہاں میرا فقید المثال استقبال ہوا۔

سندھ حکومت کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  سندھ ہماری اہم اکائی ہے،اس کی ضروریات کوپورا کریں گے، پنجاب حکومت کی کارکردگی اچھی ہے، سندھ حکومت کے اچھےاقدام کی تقلید کرتے ہیں تو ان کوخوشی ہونی چاہیے، ہم ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ سندھ کی قیادت کا ہمارے ساتھ اجلاس میں رویہ کچھ اور ہوتا ہے اور پریس کانفرنس میں کچھ اور ہوتا ہے، اس وقت سیاست کا ماحول نہیں ،نیشنل ایمرجنسی ہے۔

اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی بطور وزیر خارجہ کارکردگی اطمینان بخش نہیں تھی لیکن وہ بطور وزیر خارجہ ہی کابینہ میں رہنے کی انکیخواہش تھی۔

خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے سندھ حکومت پر تنقید  پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  ہمیں پتا ہے کہ آپ نے اپنا سیاسی لوہا کیسے منوایا، ہمیں مجبورنہ کریں کہ ہم بتادیں کہ کس نے آپ کو وزیراعظم بننے کا خواب دکھایا تھا۔

Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask