Khabren News.com

Be Updated

بلاول بھٹو سمیت سندھ کے قومی اسمبلی کے تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سمیت سندھ سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ارکان اسمبلی کے کورنا ٹیسٹ کرنے کی ہدایت موصول ہوگئی ہیں جس کے بعد سندھ کے ارکان قومی اسمبلی کو ڈپٹی کمشنرز نے ٹیسٹ کیلئے بلانا شروع کردیا ہے۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر اور تھرپارکر کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی ارکان اسمبلی کے ٹیسٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے پہلے تمام ایم این ایز کے ٹیسٹ ہوجائیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے پہلے کورونا ٹیسٹ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے تمام ارکان کو کورونا ٹیسٹنگ رپورٹ دینا ہوگی، ارکان قومی اسمبلی سیشن میں آنے کیلئے اپنی سہولت کے مطابق کورونا ٹیسٹ کرائیں گے۔

(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask