Khabren News.com

Be Updated

کورونا وائرس پرل ہاربر اور نائن الیون حملوں سے بھی زیادہ تباہ کن ہے، ڈونالڈ ٹرمپ

(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

امریکی صدر ٹرمپ نے کورونا وائرس کو امریکا کے لیے پرل ہاربر اور  نائن الیون کے حملوں سے بھی زیادہ تباہ کن قرار دے دیا۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کہا جتنا نقصان کورونا سے ہوا اس کی امریکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس کو چین میں ہی روکا جاسکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ امریکا میں کورونا وبا سے ہلاک افراد کی تعداد 74 ہزار 800 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 12 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد کورونا وبا کے مریض بن چکے ہیں۔

(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

یاد رہے کہ 7 دسمبر 1941 میں جاپانی فوج نے امریکی ریاست ہوائی کے شہر ہونولولو کی پرل ہاربر بندگار پر حملہ کردیا تھا حالانکہ اس وقت امریکا جنگ عظیم دوئم میں غیر جانبدار ملک تھا اور اس حملے کے اگلے روز ہی امریکا جنگ عظیم دوئم میں کود گیا تھا۔

اس حملے میں مجموعی طور پر 2403 امریکی شہری (فوجی اور سویلین) ہلاک اور 1143 زخمی ہوئے تھے۔ امریکا نے جنگ عظیم دوئم میں جاپان کے دو شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ایٹم بم گرائے جس کے بعد جنگ عظیم دوئم ختم ہوئی تھی۔

پرل ہاربر پر ہونے والا حملہ وہ حملہ تھا جس کے بعد امریکا نے فیصلہ کرلیا تھا کہ اب وہ کسی کو بھی اپنے ملک میں حملے کی اجازت نہیں دے گا اور اس سے پہلے کہ کوئی ملک اس پر حملہ کرنے کا سوچے امریکا اسے فوری طور پر روکنے کیلئے اقدامات شروع کر دے جاینگے۔

(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask