Khabren News.com

Be Updated

بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری کا سلسلہ

بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شدید زخمی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر حاجی پیر اور سنکھ سیکٹرز پر فائرنگ اور گولہ باری کری۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے خوکار ہتھیاروں، راکٹس، بھاری مارٹرز اور آرٹلری کا بے دریغ استعمال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج گزشتہ رات سے دانستہ طور پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے خواجہ بانڈی گاؤں کی خاتون شدید زخمی ہو گیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوجی چوکیوں اور سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں پاک فوج کا لانس نائیک اور دو خواتین شہید ہوئیں تھیں۔

پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا اور بھارت کی فوجی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کا بھاری جانی مالی نقصان ہو گیا تھا۔

Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask