Khabren News.com

Be Updated

نواز شریف کی سرجری کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہوئی. مریم نواز

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی سرجری کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہوی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی سرجری کورونا کے باعث ملتوی ہوئی، ڈاکٹرز کے مطابق وہ ہائی رسک مریض ہیں اس لیے ہر طرح کی احتیاط لازم ہے

مریم نے مزید کہا کہ میں عوام سے رمضان کریم کی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل کرتی ہوں۔

خیال رہے کہ 25 اپریل کو نواز شریف کے ذاتی معالج نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ نواز شریف کی کورونا وائرس کے باعث کارڈیک کیتھرائزیشن/کورونری انٹروینشن ملتوی ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ نواز شریف کا علاج کورونا وبا کے باعث بعد میں ری شیڈول کیا جائے گا کیوں کہ سرکاری و نجی اسپتالوں نے داخلوں کا عمل محدود ہو چکا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف 19 نومبر 2019 سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کے مسلسل ٹیسٹ اور طبی معائنہ ہو رہا ہے۔

Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask