
عمرکوٹ کی عدالت نے وفاق میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کو مفرور قرار کر دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ عمر کوٹ نے حلیم عادل شیخ کو مفرور قرار دینے کی کارروائی پیپلزپارٹی کے کارکن کے اغواء اور تشدد کے مقدمے میں کی۔
عدالتی ذرائع کے مطابق عدالت میں مسلسل غیر حاضر رہنے پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ کو مفرور قرار دے کر اخبارات میں مشتہر کردیا گیا۔
اس حوالے سے حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ میں نےعدالت میں حاضری سے استثنیٰ لےرکھا ہے مفرورملزمان کی فہرست میں نام شامل ہونا سمجھ سےبالاترہے۔
حلیم عادل شیخ نے مزید کا مزید کہنا تھا کہ معاملےکودیکھنےکیلئےاپنےوکیل کوہدایات دے دی ہیں
خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں حلیم عادل شیخ پر کُنری شہر میں پیپلزپارٹی کے کارکن کے اغواء اور تشدد کا مقدمہ درج ہے۔
ملزم حلیم عادل شیخ کو گزشتہ تین ماہ سے عدالت میں پیشی سے غیر حاضر رہنے پرمفرور قرار دیا گیاہے۔ عدالت کی جانب سے عمرکوٹ ضلع کی عدالت سے مفرور 51 ملزمان کی تازہ فہرست میں حلیم عادل کا نام بھی شامل کرکے مشتہر کیا گیا۔
More Stories
فرح گوگی نے عمران خان کی ایما پر لوٹ مارکا بازار گرم کیا،عطا تارڑکا الزام
وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول لاہورکا دورہ، امن و امان اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا
IMRAN KHAN said, I KNOW EVERYONE BEHIND THE CONSPIRACY TO OUST MY GOVT