Khabren News.com

Be Updated

وفاق نے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک گیر جزوی لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کر دی

(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

وفاقی حکومت نے کورونا کی وجہ سے ملک بھر میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کر دی۔

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں کوآرڈینیشن کمیٹی کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور دیگر حکام نے شرکت کی تھی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد کو بڑھا رہے ہیں، رمضان میں سحر اور افطار کے وقت لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، 57 لاکھ خاندانوں تک 69 ارب روپے تقسیم کر دے گےہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے رمضان کا مہینہ فیصلہ کن ہوگا، اگر ہدایات پر عملدرآمد کریں گے تو معمولات زندگی جلد شروع ہو سکتے ہیں، اگر ہم نے بے احتیاطی کی تو ہو سکتا ہے کہ عید پر ہم مزید بندشیں لگا سکتے ہیں۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کےصوبائی حکومتیں لاک ڈاؤن کے حوالے سے اپنے صوبوں میں صورتحال کے مطابق فیصلے کریں گی، مئی میں وائرس پر قابو پالیا تو عید پر صورتحال مختلف ہوگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاق نے 30 اپریل تک لاک ڈاؤن میں توسیع کی تھی جس کے تحت انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک فلاٹس اور ٹرین سروس بھی معطل ہے جبکہ تعمیرات اور دیگر چند سیکٹرز کو ایس او پی پر عمل درآمد کے ساتھ کام شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

سندھ حکومت نے بھی رمضان میں تاجروں کو کاروبار کھولنے کی مشروط اجازت مل گئی ہے۔

(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask