Khabren News.com

Be Updated

کوروناکے معاملے پر دنیا سے کوئی مالی امداد نہیں ملی ،وزیراعظم

(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا ملک کا بہت بڑا امتحان ہے کورونا کے معاملے پر دنیا سے کوئی مالی امداد نہیں ملی ، صرف آئی ایم ایف نے قرضوں کی قسطوں میں سہولت دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے یوٹیوب وی لاگرزکی ملاقات ہوئی ، جس میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو کورونا کے معاملے پر دنیا بھر سے کوئی مالی امداد نہیں ملی پاکستان کی ایکسپورٹ گر چکی ہیں، زرمبادلہ بھی کم ہوگیا صرف آئی ایم ایف نے قرضوں کی قسطوں میں سہولت دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا ملک کا بہت بڑا امتحان ہے ،وزیراعظم یورپ،امریکا،برطانیہ سے ہمارے حالات مختلف ہیں، لاک ڈاؤن سے کمزور طبقہ مشکل میں آگیا ہے، لاک ڈاؤن کےفیصلے پر میری رائے مختلف تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ایسی بیروزگاری نہیں تھی جو آج کورونا کی وجہ سے ہے، امریکا میں سوشل سیکیورٹی ملتی ہے لیکن پاکستان میں بیروزگاروں کی رجسٹریشن تک نہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں کاروبار بند نہیں ہوناچاہیےتھا،سب کچھ بند ہونےسے لوگوں کی مشکلات بڑھیں، کاروبار کھول رہے ہیں مگر وقت لگے گا ، کورونا سے کب نجات ملے گی کچھ نہیں کہہ سکتا ، اب کورونا کیساتھ معمولات زندگی کو بحال کرنا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایجنسیز اور اداروں سےملکر میکنزم بنا رہےہیں، پی ٹی آئی ملک میں سب سے پہلے سوشل میڈیا استعمال کرنے والی جماعت ہے، کوئی کتنابھی جھوٹ بولے،آخرکارعوام سچ ڈھونڈلیں گے۔

لاک ڈاؤن کے دوران تعلیم کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ٹیلی ایجوکیشن سسٹم سےان علاقوں میں تعلیم پہنچی جہاں نظام تک نہیں تھا۔

(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask