Khabren News.com

Be Updated

تاجروں کو کاروبار کرنے کی مشروط اجازت دے دی گئی

(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

 سندھ حکومت نے تاجروں کو کاروبار کرنے کی مشروط اجازت دے دی، سندھ میں تاجر پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے 3 بجے کے درمیان کاروبار کرسکتے ہیں۔

گروسری کی دکانیں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی ، رمضان المبارک کے دوران شام 5 بجے کے بعد لاک ڈاؤن ہوگا، تیارکھانے کی ڈلیوری 5سے 10بجے تک ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رمضان المبارک کے دوران پیر تا جمعرات صبح 9 بجےسے دوپہر 3 بجے تک کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں رمضان المبارک کے دوران کاروبار کی ایس او پیز سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سعید غنی، امتیاز شیخ، مکیش چاؤلہ، ناصر شاہ، مشیر مرتضیٰ وہاب، چیف سیکرٹری ممتاز شاہ، آئی جی پولیس مشتاق مہر اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ رمضان المبارک میں بھی شام 5 بجے کے بعد لاک ڈاؤن ہوگا اور احترام رمضان آرڈیننس جاری رہے گا۔

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شا نے اعلان کیا کہ کاروبار پیر تا جمعرات صبح 9 سے 3 بجے تک ہوگا اور صبح  8 سے شام 5 بجے تک گروسری کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ  پکے ہوئے کھانے کی ڈلیوری 5 سے 10 بجے تک ہوگی اور  سحری میں کوئی ہوم ڈلیوری سروس نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ ایک ایس او پی اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرے گا جس میں وقت بتایا جائے گا۔

واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس وبا کے کیسز کی تعداد 3900 سے زائد ہے اور اب تک 73 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے نصف سے زائد ہلاکتیں کراچی سے رپورٹ ہوئی ہیں۔

تاہم سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلوں سے لوگ پریشان ہو رہے ہیں کیوں کہ ایک جانب سے سندھ حکومت نے کورونا کے ڈر سے مساجد میں تراویح کی نماز پر پابندی لگادی ہے جبکہ دوسری جانب کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی۔

(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask