
پاکستان کوروناوائرس کے حوالے سے جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم (سارک) کے رکن ملکوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔
دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی تجویز پر سارک رکن ممالک کی ویڈیو کانفرنس جمعرات 23 اپریل 2020 کو ہو گی جس میں کورونا وبا کی صورتحال پر بات چیت ہو گی۔
دفتر خارجہ کے مطابق ویڈیو کانفرنس میں سارک رکن ملکوں کے وزراء، سینیئر حکام اور سارک کے سیکرٹری جنرل شریک ہوں گے، جب کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں اس وبا سے نمٹنے کے لیے رکن ملکوں کے درمیان قریبی تعاون پر بات چیت ہو گی اور رکن ممالک کورونا سے نمٹنے کے لیے اپنے تجربات اور قومی کوششوں سے آگاہ کریں گے۔
دفتر خارجہ نے مزید کہا کے کانفرنس علاقائی سطح پر تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ہے۔
More Stories
فرح گوگی نے عمران خان کی ایما پر لوٹ مارکا بازار گرم کیا،عطا تارڑکا الزام
وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول لاہورکا دورہ، امن و امان اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا
IMRAN KHAN said, I KNOW EVERYONE BEHIND THE CONSPIRACY TO OUST MY GOVT