
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ جہاں مسئلہ زیادہ ہے وہاں پرسخت سے سخت لاک ڈاؤن ہونا چاہیے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ وہ دکانیں کھولیں گے، لیکن ڈاکٹرز نے جوباتیں کی ہیں، ان میں واقعی وزن ہے اور کورونا کے حوالے سے کراچی میں اس وقت بھی حکومتی ہدایات پرعمل نہیں کیا جا رہا۔
اسد عمر نے کہا کہ جہاں مسئلہ زیادہ ہے وہاں پر سخت لاک ڈاؤن ہونا چاہیے، جن علاقوں میں مسئلہ کم ہے وہاں نرمی یا اسمارٹ لاک ڈاؤن ہونا چاہیے۔
اسد عمر نے مزید کہاکہ ابھی کورونا کے ٹیسٹ محدود انداز میں ہورہے ہیں۔
خیال رہے کہ کراچی میں ڈاکٹروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے لاک ڈاؤن میں نرمی اور علماء سے مساجد کھولنے اور رمضان مے تراویح کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔
وہیں دوسری جانب شہر میں تاجروں یکم رمضان المبارک سے دکانیں کھولنے کا اعلان کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں مہلک وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک 200 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے سے زائد ہو چکی ہے۔
اس کے علاوہ ملک میں مہلک وائرس کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن بھی جاری ہے جس سے معاشی سرگرمیاں مانند پپڑھی ہیں تاہم حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے کچھ صنعتوں کو کام کرنے کی اجازت دی ہے جبکہ رمضان المبارک کے مہینے میں مساجد میں نماز تراویح کی بھی اجازت دی گئی ہے اور اس کیلئے 20 نکاتی فارمولا بھی طے کیا گیا۔
More Stories
فرح گوگی نے عمران خان کی ایما پر لوٹ مارکا بازار گرم کیا،عطا تارڑکا الزام
وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول لاہورکا دورہ، امن و امان اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا
IMRAN KHAN said, I KNOW EVERYONE BEHIND THE CONSPIRACY TO OUST MY GOVT