Khabren News.com

Be Updated

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی کورونا ٹیسٹ کیلئے پاکستان کو جدید مشین دینے کی پیشکش

وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں امریکی صدر نے کورونا   ٹیسٹ کیلئے جدید مشینری کی پیشکش کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کورونا وبا کی صورتحال، عالمی معیشت پر اثرات اور اس کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان اور صدر ٹرمپ کے درمیان پاک امریکا تعلقات کی بہتری پربھی بات چیت کی گئی تھی۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے امریکا میں ہونے والی ہلاکتوں پر دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو کورونا کے باعث دوہرے چیلنج کا سامنا ہے پاکستان لاک ڈاؤن کے دوران کمزور طبقات کی جان بچانے کے چیلنج سے نبرد آزما ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے صدر ٹرمپ کو کورونا وبا کے باعث اپنے 8 ارب ڈالرز کے پیکج سے آگاہ کیا اور کہا کہ ترقی پذیر ملکوں کو قرض کی ادائیگی کے ضمن میں عالمی اقدام کی ضرورت ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے صدر ٹرمپ سے گفتگو میں مستحکم افغانستان کیلئے سیاسی حل کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور وزیراعظم عمران خان کو کورونا ٹیسٹ کیلئے جدید ترین مشین بھجوانے کی بھی پیشکش کی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث امریکا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 46 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 22 ہزار سے زائد تک جا پوھنچی ہے۔

پاکستان میں بھی مہلک وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک 200 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

اس کے علاوہ ملک میں مہلک وائرس کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن بھی جاری ہے جس سے معاشی سرگرمیاں مانند پڑھ چکی ہیں۔

Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask