
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیدرلینڈز کرکٹ بورڈ (این سی بی) سے مشورے کے بعد جولائی میں شیڈول دورے کو غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا ۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بورڈ نے یہ اعلان ڈچ حکومت کی جانب سے کوروناوائرس کی وباکے پیش نظر یکم ستمبر 2020 تک تمام (اسپورٹس اور کلچرل) ایونٹس پر پابندی عائد کرنے کے بعد کیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز میں شامل تین میچز نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹلوین میں 4، 7 اور 9 جولائی 2020 کو کھیلے جانے تھے۔
اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ این سی بی کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ اس مشکل صورتحال پر جلدقابو پالے گا۔
وسیم خان نے کہا کہ پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل دورہ آئرلینڈ اور 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل دورہ انگلینڈکا شیڈول برقرار ہے۔
انہونے مزید کہا کہ پی سی بی ہمیشہ کی طرح ان دوروں کے حوالے سے بھی میزبان بورڈز سے رہنمائی حاصل کرکے کوئی فیصلہ کرے گا۔
More Stories
فرح گوگی نے عمران خان کی ایما پر لوٹ مارکا بازار گرم کیا،عطا تارڑکا الزام
وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول لاہورکا دورہ، امن و امان اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا
IMRAN KHAN said, I KNOW EVERYONE BEHIND THE CONSPIRACY TO OUST MY GOVT