
اقتصای رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے احساس پروگرام کے تحت 75 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دینے کا فیصلہ
اسلام آباد میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصای رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا۔
ای سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق احساس پروگرام کے تحت 75 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی، اس رقم سے 60 لاکھ مستحق افراد میں 12 ہزار روپے فی کس تقسیم کیے جائیں گی۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 60 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دی ۔
اس کے علاوہ درآمد و برآمد پالیسی 2020 ، اور پاکستان اسٹیل کے ملازمین کےلیے 5 ارب 15 کروڑ روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی، رقم کی منظوری ملازمین کی طرف سے عدالتوں میں زیر التواء سیٹلمنٹ کے کیسوں کی مد میں دی گئی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کورونا وائرس کی وجہ سے احساس پروگرام کے ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مستحق ایک کروڑ 20لاکھ خاندانوں کو پیسے فراہم ہو رہے ہیں۔
وزیراعظم مران خان کے مطابق 144 ارب روپے احساس پروگرام کے تحت 17ہزارمقامات سے مستحق افراد کو دیے جائیں گے اور ہر خاندان کو 12ہزارروپے مدیے جائیں گے ۔
ملک کے مختلف علاقوں میں احساس پروگرام کے تحت امدادی رقم ملنے کا سلسلہ شرو ع کر دیا گیا ہے۔
More Stories
فرح گوگی نے عمران خان کی ایما پر لوٹ مارکا بازار گرم کیا،عطا تارڑکا الزام
وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول لاہورکا دورہ، امن و امان اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا
IMRAN KHAN said, I KNOW EVERYONE BEHIND THE CONSPIRACY TO OUST MY GOVT