Khabren News.com

Be Updated

کراچی پولیس کا اہلکاروں کی پرانی ویڈیوز وائرل کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پرانی اور غیر متعلقہ ویڈیوز وائرل کرنے والوں کے سخت خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ساؤتھ زون کی مختلف ویڈیوز وائرل ہونے کے معاملے پر کہنا تھا کہ شر پسند عناصر کی جانب سے پرانی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد کی ویڈیو کو کراچی کی ویڈیو بنا کر وائرل کیا گیا جب کہ  سی ویو کی ڈھائی سال پرانی ویڈیو کو دوبارہ سوشل میڈیا پر ڈال کر وائرل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ واقعات میں ملوث اہلکاروں کے خلاف اس وقت محکمہ جاتی کارروائی کی جا چکی ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کو تمام تفصیلات فراہم کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب ایس ایس پی نے سوشل میڈیا صارفین کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہری ایسی کوئی ویڈیو تصدیق کے بغیر سوشل میڈیا پر نا ڈالیں جس سے معاشرے میں افراتفری اور انتشار پھیلے۔

Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask