Khabren News.com

Be Updated

بدترین وقت ابھی آیا نہیں آنے والا ہے’عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو بہت بڑے خطرے سے خبردار کر دیا

عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ بدترین وقت ابھی آیا نہیں بلکے آنے والا ہے، ساری دنیا کو متحدہ ہو کر اس وائرس سے لڑنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظرعالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈرس نے ایک بار پھر دنیا کوخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدترین وقت ابھی آیا نہیں آنے والا ہے، کورونا ایک حقیقت ہے ،جسے لوگ مذک سمجھ رہے ہیں ۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ ساری دنیا کو متحدہ ہو کر اس وائرس سے لڑنا ہوگا، کوروناوائرس 100سال کے دوران پہلی بار آیا ہے ، 1918 میں انفلوئنزہ سے 10کروڑ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اگر لاک ڈاؤن کی پابندیوں کو عجلت میں ہٹا دیا گیا تو اس سے وبا کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے، جب تک اس وبا کے خلاف ویکسین دریافت نہیں ہوتی تب تک وبا کے خلاف احتیاطی تدابیر کا طریقہ اپنانا لازم ہے۔

کچھ روز قبل ڈی جی ڈبلیوایچ اوڈاکٹرٹیڈروس نے کہا تھا کہ پہلے دن سے امریکا سے کچھ نہیں چھپایا گیا، ہم نےتمام ملکوں کوفوری پیغام دیئےتاکہ تیاری کرسکیں، عالمی ادارہ صحت میں کچھ نہیں چھپایاجاتا، یہ زندگیوں کامعاملہ ہے،ایک جان بھی بہت قیمتی ہے۔

یاد رہے چند دن قبل عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈرس نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی بہت خطرناک ثابت ہوگی جس سے اموات میں تیزی آ سکتی ہے، کئی ممالک میں معاشی مشکلات ہیں لیکن تمام ممالک کو لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق بہت ہی احتیاط کرنی چاہیے۔

عالمی ادارہ صحت کے چیف کا کہنا تھا یورپی ممالک میں عالمی وبا کے کیسز میں کچھ کمی آئی ہے جو کہ خوش آئند ہے، تاہم افریقا سمیت دوسرے ممالک میں کورونا کیسز بہت تیزی سے بڑھتے جا رہے ہیں۔

Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask