Khabren News.com

Be Updated

پاکستان میں کورونا سے آج مزید 5 اموات، ہلاکتیں 212 ہوگئیں، مجموعی کیسز 10 ہزار سے تجاوز کرگئے

آج ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 403کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 5 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج اب تک مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد ملک میں مہلک وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 212 ہو گئی ہے. مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 10069 تک پہنچ گئی۔ 212 ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 80 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ صوبہ سندھ میں 69، صوبہ پنجاب میں 51، صوبہ بلوچستان میں 6 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔

کُل ٹیسٹ 118،20
صحتیاب مریض 2156 

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق

آج کے کیسز کی صورتحال درج ظل ہے

آج بروز بدھ ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 403 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 5 ہلاکتیں بھی سامنے آئی جن میں سے سندھ میں 320 کیسز 3 ہلاکتیں،  پنجاب  73 کیسز اور 2 ہلاکتیں، اسلام آباد 9 کیسز اور آزاد کشمیر سے ایک کیس رپورٹ ہواہے۔

صوبہ سندھ

صوبہ سندھ میں آج بروز بدھ اب تک مزید 320 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور 3 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبہ سندھ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 69 اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 3373 ہوگئی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 715 ہوگئی۔

Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask