Khabren News.com

Be Updated

روس، بیلجیم اور اسپین میں کورونا کیسز میں ہوشربا اضافہ، مریضوں کی تعداد 24 لاکھ سےبھی زائد

روس، بیلجیم اور اسپین میں کورونا وائرس کے کیسز میں ہوشربا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد دنیا بھر کے مریضوں کی تعداد 24 لاکھ سے تجاوز کر گئی. یا الله رحم فرما

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 4 ہزار 268 کیسز اور 44 اموات سامنے آئی ہیں جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 47 ہزار 121 سے زائد ہو چکی ہے جب کہ اموات کی کل تعداد 405 ہو گئی ۔

رپورٹ کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو سے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جہاں اب تک 25 ہزار 350 سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

اسپین میں بھی کورونا نے مضبوط پنجے گاڑھ لیے ہیں جہاں صرف ایک دن کے دوران 1,500 کیسز  میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار کے قریب۔

اسی طرح بیلجیم میں بھی اچانک 1,500 کے قریب کورونا کے کیسز رپورٹ کیے گئے جس سے مریضوں کی تعداد 40 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ 145 افراد انتقال کر جانے کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 828 ہے۔ 

اٹلی میں کورونا کے کیسز تھمنے کا نام نہیں لے رہے، نئے اعداد و شمار کے مطابق اٹلی میں 23 ہزار 660 سے زائد افراد جان کی بازی ہار  چکے ہیں جب کہ ایک لاکھ 78 ہزار 972 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

فرانس میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ جرمنی میں بھی ہلاکتوں کی تعداد 4,500 سے تجاوز کر چکی ہے۔

امریکا دو ہفتوں سے بدستور کورونا کے کیسز میں دنیا بھر میں سرفہرست ہے جہاں کیسز کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 64 ہزار سے زائد اور اموات کی تعداد 50 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ مہلک کورونا وائرس دنیا کے 200 سے زائد ممالک اور جزائر تک پھیل چکا ہے اور عالمگیر وبا سے اب تک 24 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے 6 لاکھ 33 ہزار 391 افراد صحت یاب بھی ہو گئے ہیں۔

Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask