Khabren News.com

Be Updated

پاکستان میں ہولناک دن، کورونا سے 22 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 22 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 167 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 8212 تک پہنچ گئی۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں مہلک وائرس سے ہلاکتیں خیبرپختونخوا، سندھ اور پنجاب میں ہوئی

صوبہ خیبرپختونخوا ہلاکتوں میں سب سے آگے ہے

خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں مزید 10 افراد مہلک وائرس کا شکار بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پشاور اور سوات میں 4، 4 جبکہ مردان اور ایبٹ آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ صوبے میں  مہلک وائرس سے اموات 60 تک جاپہنچی ہے جو اب تک ملک کے کسی بھی صوبے میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ 

صوبہ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد کا انتقال ہوا جس کے بعد صوبے جاں بحق افراد کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔

سندھ مہلک وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں دوسرے نمبر پر ہے۔

صوبہ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مہلک وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 41 ہوگئی۔ملک میں مزید 22 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 167 تک جاپہنچی ہے جس میں سے صوبہ خیبرپختونخوا ہلاکتوں میں سب سے آگے ہے خیبرپختونخوا میں 60، سندھ میں 56، پنجاب میں 41، بلوچستان میں 5 ، گلگت میں 3 اور اسلام آباد میں 2 افراد  کا انتقال ہوا ہے۔

ملک میں اب تک کورونا کے مزید 471 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 8212 ہوگئی۔ 

صوبہپنجاب

صوبہ پنجاب میں اتوار کو مزید 4 افراد کورونا کا شکار ہوئے جس کے بعد صوبے میں  اموات کی تعداد 41 تک جاپہنچی۔

دوسری جانب صوبے میں مزید 221 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے متاثرہ افراد کی تعداد 3686 ہوگئی ہے۔

(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask