Khabren News.com

Be Updated

کیا کورونا وائرس کپڑوں، جوتوں، بال، داڑھی، ڈاک، پارسل، اخبار پر ہوسکتا ہے؟

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کورونا وائرس سے متعلق طبی ماہرین کے سامنے عوام کے خدشات سے بھرپور  سوالات رکھے جن کے ماہرین نے مفصل جواب دیے۔

ایک مشور پروگرام میں عوامی سوالات تھے کہ کیا کورونا وائرس میرے کپڑوں، جوتوں، بال، داڑھی اور ڈاک سے موصول ہونے والے پارسل یا اخبار پر ہوسکتا ہے یا نہیں؟

لوگوں نے یہ بھی سوال کیا کہ کیا گروسری اسٹور سے خریداری کرکے آنے کے بعد مجھے نہانے اور کپڑے بدلنے کی ضرورت ہے؟ کیا باہر سے آنے کے بعد مجھے جوتے، باہر ہی اتار دینے چاہیں؟ 

مشور اخبارکی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ باہر سے آکر نہانا یا کپڑے تبدیل کرنا ضروری نہیں تاہم ہاتھ صفائی سے ضرور دھونے چاہئیں۔

کیا ہوا میں موجود وائرس کپروں کے ذریے لگ سکتا ہے؟

 یہ بات درست ہے کہ کسی متاثرہ شخص کی چھینک یا کھانسی سے وائرل قطرے ہوا میں پھیل سکتے ہیں لیکن ان میں سے اکثر زمین پر گر جاتے ہیں اور تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ وائرس کے چھوٹے قطرے تقریباً آدھے گھنٹے تک ہوا میں تیرتے نظر آئے تاہم یہ اتنے بھاری نہیں ہوتے کہ آپ کے کپڑوں سے ٹکرائیں چنانچہ وہ ایرو ڈانیمکس کے اصولوں کے تحت ہوا میں ہی تیرتے رہتے ہیں

ورجنیا ٹیک یونیورسٹی کی ایروسول سائنسدان ڈاکٹر لنزی مار کہتی ہیں کہ کسی انسان کے ارد گرد وائرس کے چھوٹے قطرے ہوا کے بہاؤ کے رخ پر سفر کرتے ہیں چونکہ انسان کی حرکت کی رفتار اس سے کم ہوتی ہے تو جب ہم حرکت کرتے ہیں تو ہم ہوا کو پھیچے دھکیل کر آگے بڑھ جاتے ہیں تو اگلی بار، اگر کوئی آپ کے ارد گرد چھینکے تو اطمینان رکھیں کہ فزکس کے عام اصولوں کے مطابق آپ کا کم رفتار سے حرکت کرتا ہوا جسم ہوا میں موجود وائرس کے قطروں کو پیچھے دھکیل کر آپ کے کپڑوں پرگرنے نہیں دے گا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ آپ کو اپنے بالوں یا داڑھی پر وائرس کے گرنے کے بارے میں فکرمند نہیں ہونا چاہیے، البتہ اگر آپ باہر ہیں اور کوئی شخص آپ کے قریب چھینک دے تو احتیاط کے طور پر آپ کو گھر جاکر کپڑے بدلنے چاہئیں اور نہانا چاہیے۔

وائرس کپڑوں پر جلدی سوکھ جاتا ہے

نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، کورونا وائرس پلاسٹک اور کسی سخت دھاتی سطح پر 3 دن تک اور کارڈ بورڈ پر 24 گھنٹے تک فعال رہ سکتا ہے۔ 

وائرس ماہرین کا کہنا ہے کہ، کارڈبورڈ کی طرح کپڑوں میں موجود نیچرل فائبر بھی جذب کرنے کے صلاحیت رکھتا ہے، اس لیے کسی سخت سطح کے مقابلے میں وائرس کپڑوں پر جلدی سوکھ جاتا ہے۔

کیا جوتے گھر میں لا سکتے ہیں

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق چین کے اسپتالوں کے کورونا وارڈز میں 50 فیصد سے زائد طبی عملے کے جوتوں میں کورونا وائرس پایا گیا تھا۔

اس پر ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ اگر  آپ کے جوتے دھل سکتے ہیں تو انہیں دھولیں تاہم یہ کورونا وائرس کے لیے اتنا بڑا رسک نہیں، وائپ سے جوتے صاف نہ کریں کیوں کہ اس سے سول میں لپٹے جراثیم آپ کے ہاتھ کو منتقل ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اگر آپ کے گھر میں چھوٹے بچے زمین پر کھیلتے ہیں یا کوئی بیمار موجود ہے جس کا مدافعتی نظام کمزور ہے تو براہے مہربانی جوتے گھر میں نہ لائیں۔

اخبار یا کسی پارسل سے وائرس منتقل ہونے کے شواہد نہیں ملے

ماہرین نے مزید کہا ہے کہ اخبار یا کسی پارسل سے کورونا وائرس منتقل ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے ماہرین نے کئی احتیاطی تدابیر بتائی ہیں. جبکہ گزشتہ دنوں برطانوی ماہر نے دھوپ میں بیٹھنے کو مہلک وائرس کیلئے ضرررساں قرار دیا تھا۔

خیال رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا کورونا وائرس 190 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے اور اب تک اس مہلک وائرس کے باعث ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 22 لاکھ سے بھی زائد ہے۔

کورونا وائرس سے امریکا میں اب تک 37 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 7 لاکھ سے زائد ہے۔

(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask