Khabren News.com

Be Updated

پاکستان 17 اپریل ، 2020ویب ڈیسک وزیراعظم عمران خان کی علماء کی مشاورت سے رمضان کیلئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے، مذہبی امور نور الحق قادری نے ملاقات کی جس میں لاک ڈاؤن کی صورتحال، میں مساجد اور رمضان میں عبادات کا معاملہ زیر غور آیا۔

ملاقات میں صدرِ مملکت عارف علوی کی زیرصدارت علماء سے کل ہونے والی ملاقات سے متعلق بات چیت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ علماء کی مشاورت سے, ماہ رمضان کیلئے لائحہ عمل بنائیں۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم آئندہ ہفتے، علمائے کرام سے ملاقات کریں گے۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے بتایا کہ صدرمملکت کی زیرصدارت علماء کرام کے مشاورتی اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں اور یہ اجلاس ایوان صدر میں، کل ہوگا۔

وزیر مذہبی امور نے مزید بتایا کہ اجلاس میں ماہ رمضان تراویحنماز جمعہ کے اجتماعات پرلائحہ عمل بنایا جائے گا اور اس حوالے سے تمام صوبائی حکومتوں سے تجاویز طلب کی گئیں ہیں۔

پیر نور الحق قادری نے کہا کہ صدرعارف علوی کی ہدایات پر اتفاق رائے کیلئے مشاورت جاری ہےعلماء اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا

انہوں نے بتایا کہ ملک بھرسے علما اکرام گورنر ہاؤسزسے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے، اور صدر مملکت تمام علماء کرام کو حکومتی اقدامات پر اعتماد میں لیں گے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں جزوی لاک ڈاؤن ہے جبکہ نماز پنجگانہ اور نماز جمعہ کے اجتعماعات کو انتہائی محدود کردیا گیا ہے البتہ اب رمضان کے قریب آتے ہی خدشات بڑھ گئے ہیں کہ لوگ بڑی تعداد میں مساجد کا رخ کریں گے، جبکہ نماز تراویح کا بھی معاملہ حل طلب ہے۔

اس حوالے سے گزشتہ دنوں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا تھا کہ’ مساجد پر لاک ڈاؤن کا اطلاق نہیں ہوگا اور رمضان میں مساجد میں تراویح کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ’ جب حکومتی کمیٹی کا چیئرمین ہی حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرے گا تو عام شہریوں سے کیا توقع کی جاسکتی ہے۔

(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask