Khabren News.com

Be Updated

رینجرزسی ٹی ڈی کی کارروائی’ 2انتہائی مطلوب دہشت گرفتار

سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان رینجرز، پولیس، نیوی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ سیاسی رہنماؤں کے قتل میں ملوث ہیں، دونوں ملزمان کی گرفتاری پر 50، 50 لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔

پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی پولیس کے ساتھ کراچی میں مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیع اللہ عرف ارشد اور محمد جعفر عرف برکت عرف افتخار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سمیع اللہ اور محمد جعفر پاک فوج، رینجرز، نیوی اور پولیس کے جوانوں کے قتل سمیت فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے، سندھ حکومت نے دونوں دہشت گردوں کی گرفتاری پر 50، 50 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا تھا۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ سمیع اللہ نے 4 رینجرز اور ایک نیوی اہلکار, کو بلدیہ ٹاؤن میں 2015ء میں قتل کیا تھا جبکہ وہ سیاسی جماعت کے کارکنوں کے قتل کا بھی اعتراف کر چکا ہے۔

محمد جعفر نے 2015ء کے دوران کراچی کے ضلع غربی میں 13 پولیس اہلکاروں کو قتل کیا، اس نے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور فرقہ وارانہ قتل کی وارداتیں بھی کی۔

رینجرز کے مطابق دونوں ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا، ملزمان کے دیگر 2 ساتھی پہلے ہی پولیس کی تحویل میں

(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask