Khabren News.com

Be Updated

نماز تراویح گھروں میں ادا کریں; سعودی مفتی اعظم

سعودی عرب کے مفتی عام الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ اگر کرونا وائرس کی وبا جاری رہی تو نماز تراویح اور عید الفطر گھروں میں ہی ادا کرینگے۔

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق کرونا وائرس وبا کے موقع پر رمضان المبارک کی آمد سے متعلق سوالوں کا جواب دیتے ہوئے الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ اس سال مسلمان رمضان المبارک کی تروایح گھروں میں ادا کریں، کیونکہ متعلقہ حکام نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر مساجد میں تراویح کا اہتمام کرانے سے معذوری ظاہر کی۔

الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ اگر کرونا کے پیش نظر نماز عید کھلی جگہوں اور مساجد میں ادا نہ کی جا سکی تو ایسے میں خطبہ کے بغیر لوگ گھروں میں نماز ادا کریں۔ اس سے قبل بھی اسی حوالے سے ایک فتویٰ موجود ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی کی نماز عید قضا ہو جائے تو وہ بغیر خطبہ کے اسے گھر پر ادا کر سکتا ہے۔

سعودی عرب نے گذشتہ ماہ سے نماز جمعہ سمیت مساجد میں پنج وقتہ باجماعت نمازیں ادا کرنے پر پابندی عائد ہے۔

(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask