Khabren News.com

Be Updated

سندھ ميں جمعہ کودوپہر12 بجےسے3 بجےتک سخت لاک ڈاؤن ہوگا علماء نے تعاون کی يقين دہانی کرادی

سندھ بھر ميں جمعہ 17 اپریل کو دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک سخت لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. مساجدکيلئےنئی ایس اوپیزبنانے پر وزیراعلیٰ اور علماء میں اتفاق ہوا

وزيراعلیٰ سندھ نے جمعرات کی شام علمائے کرام سے مشاورت مکمل کرلی۔ مرادعلی شاہ کی درخواست پرعلماء نے تعاون کی يقين دہانی کرادی ہے, علماء کے وفد ميں مفتی منيب،مفتی عابد،مفتی رفيع رحمان وديگر شامل تھے

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کل بروز جمعہ وزیراعظم سےاجلاس میں مساجدسےمتعلق گفتگو ہوگی وزیراعظم علمائےکرام سےمشاورت کرکےایس او پیز بنائیں گے

مزید کہا کہ جمعہ کو بھی تمام حضرات گھروں ميں ہی نمازادا کريں مساجد ميں صرف متعين افرادہی نمازجمعہ ادا کرسکيں گے پوليس سے کہہ ديا ہےکہ مساجد ميں سختی نہ کريں

مفتی منيب الرحمان نے کہا ہے کہ عوام سےاپيل کرتاہوں کہ وہ حسبِ معمول تعاون کريں تا کہ کل جمعہ کا دن خيريت سےگزرجائے ہم نہيں چاہتے کہ کوئی ناخوشگوارواقعہ پيش نہيں آئے

مفتی منيب الرحمان نے کہا کہ ہفتےکو اجلاس ہوگا اُس ميں کوئی مسئلہ پيدانہ ہواجلاس ميں خير،عافيت اورسلامتی کی بات ہوگی

واضح رہے کہ 2 روز قبل کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن ک اطلاق اب مساجد پر نہیں ہوگا انھوں نے مساجد فوری کھولنے کا اعلان بھی کیا تھا یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ تین جمعہ سے نماز کے لیے مساجد کو بند کیا گیا ہے صوبے بھر میں تمام مساجد میں نماز کی ادائیگی کےلیے صرف امام موذن اور عملے کے اجازت ہے

Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask