
اموات | مصدقہ کیسز | صوبہ /علاقہ |
---|
34 | 3232 | پنجاب |
45 | 2008 | سندھ |
42 | 912 | خیبرپختونخوا |
03 | 291 | بلوچستان |
03 | 237 | گلگت بلتستان |
0 | 46 | آزاد کشمیر |
01 | 145 | اسلام آباد |
128 | 6871 | کل تعداد |
پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک آج مزید 10 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 128 ک پہنچ گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 6871 تک پہنچ گئی۔
ملک میں ہونے والی 128 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ سندھ میں 45 اور خیبرپختونخوا میں 42 ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 34 ، بلوچستان میں 3، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔
آج کے مریضوں کی صورتحال
آج بروز جمعرات ملک میں اب تک کورونا کے مزید 572 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 10 ہلاکتیں بھی سامنے ای ہیں۔
آج اب تک سندھ میں 340 کیسز 4 ہلاکتیں، پنجاب 216کیسز اور 6 ہلاکتیں، بلوچستان 11 جب کہ اسلام آباد سے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
صوبہ سندھ
سندھ میں آج اب تک کورونا وائرس کے تقریبن 340 کیسز سامنے آئے ہیں اور 4 ہلاکتیں بھی ہوئیں ہیں جس کی تصدیق صوبائی ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کی۔
مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2008 ہوگئی اور ہلاکتیں 45 ہوگئی ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں مزید 16 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 576 ہوگئی ۔
More Stories
فرح گوگی نے عمران خان کی ایما پر لوٹ مارکا بازار گرم کیا،عطا تارڑکا الزام
وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول لاہورکا دورہ، امن و امان اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا
IMRAN KHAN said, I KNOW EVERYONE BEHIND THE CONSPIRACY TO OUST MY GOVT