
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سندھ کے سوا باقی سب نے وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہا ہے
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے ترجمان اور وزیر قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کرتے ہیں
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ امید کے بجائے موت کا خوف دلا رہے ہیں، سندھ حکومت اختیارات کے استعمال میں اپنی ذمہ داریاں نہ بھولے
خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے صوبہ سندھ نے سب سے پہلے لاک ڈاؤن کیا تھا تاہم وزیراعظم عمران خان پہلے دن سے لاک ڈاؤن کے خلاف ہیں اور اس معاملے پر وفاق اور سندھ حکومت میں اختلاف رائے ہے۔
گزشتہ روز وزیراعظم نے جزوی لاک ڈاؤن 30 اپریل تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا تاہم ساتھ ہی تعمیراتی سیکٹر اور دیگر شعبوں کو کھولنے کا بھی اعلان کیا تھا
آج وزیراعلیٰ سندھ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن نرم نہیں مزید سخت کررہے ہیں اور کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے
وفاق کا مؤقف ہے کہ لوگوں کو گھروں میں بند نہیں کیا جاسکتا ہے بھوک اور بے روزگاری کی وجہ سے لوگ مجبور ہوکر سڑکوں پر آئیں گے اور پھر لاک ڈاؤن کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا جبکہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ لوگ کچھ دن مکمل لاک ڈاؤن پر عمل کرلیں تاکہ صورتحال جلد از جلد معمول پر آجائے جس پر اب فردوس عاشق اعوان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر لوگوں میں خوف پھیلانے کا الزام لگادیا ہے
More Stories
فرح گوگی نے عمران خان کی ایما پر لوٹ مارکا بازار گرم کیا،عطا تارڑکا الزام
وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول لاہورکا دورہ، امن و امان اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا
IMRAN KHAN said, I KNOW EVERYONE BEHIND THE CONSPIRACY TO OUST MY GOVT