Khabren News.com

Be Updated

سندھ حکومت سے بلدیاتی الیکشن کیلئے تفصیلات طلب کرلی ہے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ حکومت سے آئندہ بلدیاتی الیکشن کےلیے تیاریوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

سندھ حکومت سے دو الگ الگ مراسلوں کے زریعے نئے بلدیاتی ایکٹ, نئی مردم شماری کے مطابق اضلاع کی حدود, نقشے اور آئندہ بلدیاتی الیکشن کےلیے یونین کونسل, یونین کمیٹیز, وارڈز, میونسپل کمیٹیز اور ٹاون کمیٹیز کی تفصیلات طلب کی گئیں

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 9 اپریل کو لکھے گئے مراسلے میں سندھ حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کا ترمیمی مسودہ جو الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق ہو وہ ارسال کریں اور الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں کہ سندھ میں آئندہ بلدیاتی قانون میں کس نوعیت کا ہوگا. بلدیاتی ایکٹ کے تحت کس بنیاد پر الیکشن, بلدیاتی حلقہ بندیاں اور نشستوں کی تعداد کیا ہوگی

اسکے بعد 10 اپریل کو ایک اور مراسلہ سندھ حکومت کو ارسال کیا گیا جس میں سیکریٹری محکمہ بلدیات سندھ کو کہا گیا ہے کہ وہ سندھ کے اضلاع کے نقشے, انکی حدود اور مردم شماری 2017 کی مردم شماری کے مطابق بلدیاتی کونسلز کی نشستوں کی تعداد سے آگاہ کیا جائے

سندھ حکومت آف پاکستان سے آئندہ بلدیاتی الیکشن کےلیے صوبے بھر میں بلدیاتی کونسلز اور انکی نشستوں کی تعداد کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں جس کے بعد سندھ میں آئندہ بلدیاتی الیکشن کےلیے ازسرنو حلقہ بندیوں کا آغاز ہوگا

اس ضمن میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی جانب سے تمام ڈسڑکٹ الیکشن کمشنرز کو 13 اپریل کو ایک اور مراسلہ ارسال کیا گیا جس میں کہا گیا کہ سندھ میں آئندہ بلدیاتی الیکشن کے تناظر میں حلقہ بندیوں کےلیے اقدامات کا آغاز کیا جائے اور نئی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیوں کےلیے درکار تفصیلات جمع کی جائیں

صوبائی الیکشن کمشنر نے ضلعی الیکشن افسران کو ہدایت کی ہے کہ بلدیاتی حلقہ بندیوں کےلیے ہر ضلع میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دیں جس میں ضلعی انتظامیہ کا ایک افسر، ایک محکمہ تعلیم کا افسر اور ایک ڈسڑکٹ الیکشن کمشنر شامل ہوگا ان کے نام ارسال کیے جائیں

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی کونسلز کی مدت اگست 2020 میں ختم ہو رہی ہے اور الیکشن قواعد کے تحت لوکل کونسلز کی مدت ختم ہونے کے بعد 120 دن کے اندر نئے بلدیاتی الیکشن کرانا آئینی تقاضہ ہے

دوسری جانب سندھ حکومت نے کرونا وائرس کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں مجوزہ بلدیاتی الیکشن, نئی حلقہ بندیوں اور موجودہ بلدیاتی کونسلز کی مدت کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے

زرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت فی الحال مجوزہ بلدیاتی ایکٹ کے مسودے پر کام کرنے سے گریزاں ہے اور یہ تجویز زیر غور ہے کہ الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جائے گا کہ نئے بلدیاتی قانون کے مسودے کےلیے کچھ قت درکار ہوگا جبکہ سندھ حکومت آگاہ کرے گی کہ ضلعی افسران ان دنوں کرونا وائرس کی صورتحال سے نبرد آزما ہیں اس لیے حلقہ بندیوں کا آغاز ممکن نہیں ہوسکے گا

زرائع کا کہنا ہے کہ یہ تجویز بھی سندھ حکومت کے پاس زیر غور ہے کہ موجودہ بلدیاتی کونسلز کی مدت ختم ہونے کے بعد کچھ وقت کےلیے نئے بلدیاتی الیکشن موخر کرانے کی درخواست کی جائے

Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask