Khabren News.com

Be Updated

سندھ میں2 سے3 ہفتے مزید سخت لاک ڈاؤن کررہے ہیں .مراد علی شاہ

سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کردی ہے. ایسا ہرگز نہیں ہوا. 2 سے 3 ہفتوں کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں سخت لاک ڈاؤن کر رہے ہیں- صورت حال ٹھیک نہیں اس لیے لاک ڈاؤن بڑھا رہے ہیں

مراد علی شاہ نے کہا کہ نرمی کا نہیں بلکہ مزید سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے. وفاق سے میٹنگ میں بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کیا, گھر گھر پر جا کر کام کرنے والے لیبر طبقے کیلئے حکمت عملی اور ایس او پیز بنائے ہیں, ایمرجنسی کے بغیر لوگوں کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی. اب بھی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے. موٹرسائیکل پر خاتون کے ساتھ جانے کی اجازت ہوگی. 4 سے 3 بچوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر جانے کی اجازت نہیں

کہا کہ یہ سمجھنا غلط ہے کہ ملک میں کرونا کیسز کی شرح دوسرے ملکوں سے کم ہے صورت حال ٹھیک نہیں اس لیے لاک ڈاؤن بڑھا رہے ہیں. ملازمین کو فیکٹری تک لانے کیلئے فیکٹر انتظامیہ اپنی ٹرانسپورٹ کا انتظام کریں, 100 ہوں یا 1000 ملازمین، انتظامیہ ان کی فہرست دے گی. تاکہ اگر کوئی کیس آئے تو اس تک پہنچا جائے. کوئی بھی ٹرانسپورٹ آئے تو اس میں زیادہ افراد کو بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی. گھر پر جانے والے پلمبر اور الیکٹریشن کام کرسکیں گے. پلمبر ہیر ڈریسر کو دکان کھولنے کی اجازت نہیں. جہاں شک ہوگا وہاں ڈبل چیک کریں گے. جسمانی اور پی سی آر چیک بھی کیے جائیں گے. اب ہمارے پاس تمام سہولیات ہیں

وفاق کے اعلان پروضاحت دیتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سیمنٹ. اسٹیل ملز سے متعلق ایس او پیز بنائے ہیں اس وقت کوئی کنسٹریکشن سائٹ نہیں کھولی ہونی چاہیئے. صرف لوہا، سیمنٹ بجری اور سریا کے لوگوں کو اجازت ہوگی. کسی بھی قسم کی تعمیرات کے کام کیلئے سندھ حکومت سے اجازت لینا ہوگی. جو قانون پر عمل درآمد نہیں کرے گا اس کے خلاف سخت ایکشن ہوگا. ڈیلیوری کی اجازت ہوگی، مگر ریسٹورنٹس میں لوگ بیٹھ کر کھانا نہیں کھا سکتے۔ وزیراعظم کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میری تجاویز سنیں بلڈرز کو کام شروع کرنے سے پہلے اجازت لینا ہوگی

Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask