
کراچی گزشتہ ہفتے جب ایک 35 سالہ خاتون کو مردہ حالت میں کراچی کے جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا تو ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا کہ ان کی لاش لواحقین کے حوالے کرنے سے پہلے ان کا چیسٹ ایکسرے کروا لیا جائے۔

چیسٹ ایکسرے دیکھتے ہی ڈاکٹروں کے بدترین خدشات کی تصدیق ہوگئی, کیونکہ ماہرین امراض سینہ نے ایکسرے دیکھتے ہی کہا کہ بظاہر اس خاتون کی وجہ موت نمونیا یا کرونا وائرس کے نتیجے میں ہونے والا نمونیا ہو سکتا تھا
اس واقعے کے بعد جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا کہ اب وہ ہر مشتبہ لاش کا چیسٹ ایکسرے کروائیں گے اور گزشتہ چند دنوں میں اسپتال کی ایمرجنسی میں مردہ حالت لائے گئے کئی افراد کے ایکسرے کروانے سے پتہ چلہ ان کے پھیپھڑوں میں پانی بھرا ہوا تھا۔

جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں موجود ایک ڈاکٹر نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ “میں گزشتہ کئی سالوں سے جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں ڈیوٹی کر رہا ہوں اور میں نے مردہ حالت میں لائے گئے سینکڑوں افراد کو دیکھا ہے کئی لوگ دوران علاج انتقال کر جاتے ہیں لیکن ان اموات کی وجوہات مختلف نوعیت کے حادثات، گولی لگنا یا دیگر حادثات جن میں جلنا اور زہر خوانی ہوتی ہے۔ لیکن گزشتہ دو ہفتوں سے حادثات میں نمایاں کمی ہوئی ہے لیکن ہر روز 15 سے 20 افراد یا تو مردہ لائے جارہے ہیں یا پھر آتے ہی مر جاتے ہیں۔ ان افراد میں 99 فیصد لوگ بیماری کی وجہ سے مر رہے ہیں۔ ہمارے ماہرین کا خیال ہے کہ ان افراد کی وجہ موت جاننے کی انتہائی سخت ضرورت ہے
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
More Stories
فرح گوگی نے عمران خان کی ایما پر لوٹ مارکا بازار گرم کیا،عطا تارڑکا الزام
وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول لاہورکا دورہ، امن و امان اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا
IMRAN KHAN said, I KNOW EVERYONE BEHIND THE CONSPIRACY TO OUST MY GOVT