Khabren News.com

Be Updated

مساجد کھولنےکامعاملہ، حکومت اورعلماء کی باہمی مشاورت ہونی چاہئے, وزيراطلاعات

وزيراطلاعات سندھ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ سب کومل کرکرونا سے خود کوبھی اورلوگوں کو بھی بچانا ہے،تمام معاملات افہام و تفہیم اور بات چیت سے حل ہونے چاہئیں۔

کراچی میں منگل کو میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ علمائےکرام کی پريس کانفرنس کا پتہ چلا ہے،پہلے بھی حکومتی اقدامات علمائے کرام کی مشاورت سے کيے،اب بھی چاہتے ہیں کہ فیصلے علماء اور حکومت کی باہمی مشاورت سے ہی ہو۔

وزيراطلاعات سندھ نے یقین دلایا کہ تمام علمائے کرام کا مکمل احترام کرتے ہیں، کرونا کی صورتحال میں احتیاط سب پرلازم ہے۔

ادھر وفاقی وزیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ ملک میں تراویح، اعتکاف اور نمازجمعہ سے متعلق پورے ملک کیلئے متفقہ فیصلہ ہوگا، رمضان سے متعلق اہم فیصلے 18اپریل کو علماءکرام کے ساتھ مشاورت اور مفاہمت سے کئے جائیں گے۔ نورالحق قادری کا یہ بھی کہنا تھا کہ انفرادی اور مقامی فیصلوں سے اجتناب کرکے اتحاد کی فضا کو فروغ دیا جائے۔

واضح رہے کہ کراچی میں پریس کانفرنس میں مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ آج سے تمام مساجد کھول رہے ہیں اور ان پر لاک ڈاؤن کا اطلاق نہیں ہوگا کیوں کہ تین یا پانچ افراد کی پابندی قابلِ عمل ثابت نہیں ہورہی ہے۔

مفتی منیب الرحمان نے یہ بھی کا کہنا تھا کہ نماز،تراویح،اعتکاف سمیت تمام عبادات کا سلسلہ جاری رہے گا،احتیاطی تدابیر کے ساتھ مساجد کھلی رہیں گی،جماعت اور جمعہ جاری رہے گا،جو بزرگ اور بیمار ہیں وہ مسجد نہ آئیں،انہیں گھر پر ثواب ملے گا۔

مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ ایف آئی آرز کی خلاف ورزی حکومت نے کی ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ مقدمات واپس کرکے مساجد کے گرفتارافراد کو رہا کیا جائے، اس سلسلے میں ايک 12 رکنی کميٹی تشکيل دی گئی ہے

Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask