
وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کے باعث ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کرونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، پوری دنیا میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کیےگئے۔

cنے کہا کہ ہم نے عوام کے تحفظ اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے روکنے کے لیے لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے تعاون کرتے ہوئے وائرس کو زیادہ تیزی سے پھیلنے سے روکنے کے لیے بھرپور تعاون کیا جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جو تخمینے لگائےگئے تھے اس کے نسبت کرونا 30 فیصد پھیلا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرونا نوجوانوں پر زیادہ اثر نہیں کرتا لیکن بزرگوں کی زندگی خطرے میں ڈال دیتا ہے، ہم نےجتنی احتیاط کی ہےاس سے زیادہ احتیاط کرنی ہوگی۔

وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خدانخواستہ بے قاعدگی ہوئی تو ہم اس کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے، اس لیے ہم لاک ڈاؤن کو آگے لے کر جا رہے ہیں، اسکول،کالجز، عوامی مقامات پر اگلے دو ہفتے لاک ڈاؤن رہے گا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام میں 28 لاکھ خاندانوں کو پیسے مل چکے ہیں،45 ارب روپے تقسیم کرچکے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامات کیے گئے ہیں کہ گندم کی کٹائی میں رکاوٹ نہ ہو، تعمیراتی صنعت میں رسک فیکٹر بہت کم ہے، تعمیراتی انڈسٹری کے لیے کل ایک آرڈیننس لا رہے ہیں، تعمیراتی صنعت کو بہت بڑا ریلیف پیکیج دیں گے۔
وزیراعظم نے ذخیرہ اندوزی اورگندم کی اسمگلنگ سے متعلق سخت آرڈیننس لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اورگندم کی اسمگلنگ کرنے والوں کو سخت سزائیں دیں گے۔
More Stories
فرح گوگی نے عمران خان کی ایما پر لوٹ مارکا بازار گرم کیا،عطا تارڑکا الزام
وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول لاہورکا دورہ، امن و امان اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا
IMRAN KHAN said, I KNOW EVERYONE BEHIND THE CONSPIRACY TO OUST MY GOVT