
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں سرکاری خرچ پر افطار پارٹیوں پر پابندی عائد کر دی پابندی کا اطلاق وزراء، سیکرٹریز اور دیگر سرکاری حکام پر ہوگا
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے باعث پائی پائی کی بچت کرنی ہے اسی مقصد کے لیے سرکاری خرچ پر افطار پارٹیوں پر پابندی عائد کی ہے.
وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال کو مدنظر رکھ کر وسائل کو کورونا کی روک تھام کیلئے خرچ کرنا ہے, سرکاری وسائل کے استعمال میں ڈسپلن کی پالیسی پر سختی سے کار بند رہنا ہوگا
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کریں. ہم قومی وسائل کے امین ہیں۔
Please follow and like us:
More Stories
فرح گوگی نے عمران خان کی ایما پر لوٹ مارکا بازار گرم کیا،عطا تارڑکا الزام
وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول لاہورکا دورہ، امن و امان اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا
IMRAN KHAN said, I KNOW EVERYONE BEHIND THE CONSPIRACY TO OUST MY GOVT