Khabren News.com

Be Updated

کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

عوام کی جانب سے لاک ڈاؤن کی مسلسل خلاف ورزی کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے، جس کا اطلاق خواتین، بچوں اورخود قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر بھی ہو گا۔ 

کراچی پولیس چیف کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر تمام استثنیٰ اور رعایت ختم کر دی، پولیس افسران و اہلکار موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی کو یقینی بنائیں۔ 

کراچی پولیس چیف نے ہدایت کی ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، اب تک صوبہ سندھ سے 2 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ اموات کی تعداد 48 تک جا پوہنچی ہے

Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask