Khabren News.com

Be Updated

مساجد کھولنے سے کورونا تیزی سے پھیل سکتا ہے ڈاکٹر عبدالباری

انڈس اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالباری نے خبر دار کیا ہے کہ مساجد کھولنے سے کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل سکتا ہے

ڈاکٹرعبدالباری کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ مہینےمیں جتنے کیسز رپورٹ ہوئے وہ 5 دن میں ڈبل ہو گئے جب کہ کورونا کا پیک مئی کےتیسرے ہفتے میں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مساجد کھولنے سے کورونا تیزی سے پھیلے گا لہذا علمائے کرام سے اپیل ہے کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں، تراویح ،سنتیں گھر پر پڑھی جا سکتی ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ مجمع مارکیٹ میں ہو، دکانوں میں یا کسی ہال میں یا مسجد میں اسے ہر صورت روکنا ہو گا۔

ڈاکٹرعبدالباری کا کہنا ہے کہ فرنٹ لائن پر عوام ہیں، ڈاکٹر اور عملہ متاثر ہوا تو کوئی نہیں سنبھال سکے گا کیونکہ ہیلتھ انفرا اسٹرکچر کمزور ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان، برطانیہ اور سعودی عرب سے مختلف ماہرین نے علمائے کرام اور حکومت کو ایک خط لکھا ہے جس میں اپیل کی گئی ہے کہ علمائے کرام مساجد میں باجماعت نماز اور تراویح کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرینگے۔

Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask