Khabren News.com

Be Updated

اپریل میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 17 فیصد اضافہ ہوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں اپریل کے مہینے میں 100 انڈیکس 4 ہزار880 پوائنٹس اضافے سے 34 ہزار 111 پر بند ہوا۔

 اپریل میں 100 انڈیکس میں 17 فیصد اضافہ اور  100 انڈیکس نے 5 ہزار 263 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا۔

ماہ میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 34 ہزار 178 اور  کم ترین 28 ہزار 915 رہی جب کہ  مارکیٹ میں 4.59 ارب شیئرز کے سودے 181 ارب روپے میں طے ہوئے

مارکیٹ کیپٹلائزیشن اپریل میں 755 ارب روپے بڑھ کر 6376 ارب روپے ہوگئی

اپریل کے آخری روز کاروبار  کے دوران مثبت رجحان رہا اور  100 انڈیکس 952 پوائنٹس کے اضافے سے 34 ہزار 111 کی سطح پر بند ہوا

Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask